Friday, May 17, 2024

تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا ننھا اذان مسیحاکامنتظر

تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا ننھا اذان مسیحاکامنتظر
December 6, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا 7 سالہ ننھا اذان کسی مسیحا کا منتظر ہے، ڈاکٹرز نے ننھے اذان کو دوبارہ بون میرو ٹرانسپلاٹ کا مشورہ دے دیا، سات سالہ ننھا پھول آنکھوں میں امید کے چراغ روشن کئے ہوئے ہے بظاہر باقی بچوں کی طرح صحت مند نظر آتا ،ہنستا کھیلتا اور شرارتیں کرتا 7 سالہ آذان  تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا ہے۔ ماں باپ کا لاڈلہ اور بہنوں کا اکلوتا بھائی آزان بچپن سے تھیلسیمیا کا شکار ہے  ، پڑھنے لکھنے کا شوق بھی ہے اور خواہش بھی  تاہم تھیلیسیمیا کے باعث آذان سکول نہیں جا سکتا ۔ بون میرو ٹرانسپلانٹ کے بعد والدین کو سب ٹھیک ہوجا نے کی امید تھی ۔،لیکن گرافٹ ریجیکشن کی وجہ سے بون میرو ٹراسنپلانٹ کامیاب نہ ہوا۔ آذان کی روز مرہ ادویات کا خرچ ہزاروں میں ہے جو والدین با مشکل پورا کر پاتے ہیں، ڈاکٹروں نے ننھے آزان کو دوبارہ بون میرو ٹرانسپلاٹ کا مشورہ دیا ہے جس پر کل 25 لاکھ لاگت آئے گی ۔ اب تک 40 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں ۔ والدین علاج کے لئے گاؤں اور گھربار چھوڑ کر کرائے کے فلیٹ میں زندگی بسر کر رہے ہیں ، دوسری بار بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانے کی سکت نہیں رکھتے ۔