Friday, April 26, 2024

تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے آخری مرحلے کا آغاز

تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے آخری مرحلے کا آغاز
November 17, 2019
مظفر گڑھ (92 نیوز) چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے آخری مرحلے کا آغاز ہوگیا، ملک کے نامور ریسر اسد کھوڑو، میر نادر مگسی اور صاحبزادہ محمد علی سلطان اپنی گاڑیاں لیکر ٹریک پر روانہ ہوچکے ہیں۔ تھل کے صحرا میں سجائے جانیوالی تین روزہ جیپ ریلی کے آخری روز شائقین کی بڑی تعداد  پہنچی ہے۔ گذشتہ روز سٹاک کیٹگری میں دو خواتین ریسرز سمیت ملک کے نامور ریسرز نے حصہ لیا جبکہ ایک خاتون ریسر زویا خان کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوکر مکمل طور پر جل گئی تھی اور انہیں مقابلے سے باہر ہونا پڑا۔