Monday, May 13, 2024

تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ مکمل، خاتون ریسر کی گاڑی حادثہ کا شکار

تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ مکمل، خاتون ریسر کی گاڑی حادثہ کا شکار
November 16, 2019
مظفرگڑھ (92 نیوز) مظفرگڑھ میں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کی سٹاک کیٹگری میں دو خواتین ریسرز سمیت ملک کے نامور ریسرز نے حصہ لیا جبکہ ایک خاتون ریسر کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوکر مکمل طور پر جل گئی۔ [caption id="attachment_251728" align="alignnone" width="908"]تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی، دوسرا مرحلہ مکمل، خاتون ریسر، گاڑی حادثہ کا شکار، مظفرگڑھ، 92 نیوز تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کا دوسرا مرحلہ مکمل، خاتون ریسر کی گاڑی حادثہ کا شکار[/caption] مظفر گڑھ چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے مرحلے میں اونچے نیچے راستوں پر مردوں کے ساتھ صنف نازک بھی ان ایکشن ہوئیں۔ سٹاک کیٹگری میں شامل 51 ریسرز نے تھل کے صحرا میں بنائے گئے 195 کلومیٹر کے طویل ٹریک پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا جس میں شامل نوشیروان ٹوانہ 2 گھنٹے 27 منٹ 14 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے سب سے آگے رہے۔ زوہیب جاوید 2 گھنٹے 27 منٹ 18 سیکنڈ پر فاصلہ طےکرکے دوسرے نمبر پر رہے، میاں شبیر دلاور 2 گھنٹے 28 منٹ 19 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ریس کے دوران خاتون زویا خان کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس سے انکی گاڑی مکمل طور پر جل گئی، حادثے میں زویا خان مخفوظ رہیں۔ خواتین کیٹگری میں سلمی خان نے اپنی ریس کو مکمل کیا، زویا خان حادثہ کا شکار ہوکر مقابلے سے باہر ہوگئی۔ کل آخری مرحلے میں پری پیڈ  کیٹیگری میں میر نادرمگسی، اسد کھوڑو، سعود مجید، صاحبزادہ محمد علی سلطان سمیت 47 ڈرائیورز ان ایکشن ہونگے۔