Saturday, April 20, 2024

تھریٹ کمیٹی کے سربراہ کمشنر کراچی نے اپنے لیے 16 گارڈز کی منظوری کرا لی

تھریٹ کمیٹی کے سربراہ کمشنر کراچی نے اپنے لیے 16 گارڈز کی منظوری کرا لی
January 8, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں اہم شخصیات کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کا انوکھا فیصلہ سامنے آ گیا۔ تھریٹ کمیٹی کے سربراہ کمشنر کراچی نے اپنے لیے 16 گارڈز کی منظوری کرا لی۔ اہم شخصیات حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ کمیٹی کے سربراہ کمشنر کراچی کو سب سے زیادہ خطرہ محسوس ہونے لگا۔ کشمنر کراچی افتخار شلوانی نے اپنے لیے سب سے زیادہ یعنی 16 پولیس اہلکار حفاظت کے منظور کرا لیے۔ خطرے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے رابطہ کرنے پر افتخار شہلوانی نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ نے اہم شخصیات کی سیکیورٹی کے لئے سخت اقدامات کے لئےخط لکھ دیا۔ وزیر اطلاعات سعید غنی کی سیکیورٹی پر 15 اہلکار، صوبائی وزیر شہلا رضا کی حفاظت کےلئے 10 اہلکار ، اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کو 10  اہلکار جبکہ صوبائی مشیر نواب وسان کو 5 اہلکار دیئے جائیں۔ سابق صوبائی وزیر جاوید ناگوری، رکن قومی اسمبلی اسلم خان اور فہیم خان کو 4-4 پولیس اہلکار دینے کی ہدایت دی گئی۔