Friday, April 26, 2024

تھری ڈی پرنٹر نے دل بھی پرنٹ کر دئیے

تھری ڈی پرنٹر نے دل بھی پرنٹ کر دئیے
March 13, 2021

لندن (ویب ڈیسک) تھری ڈی پرنٹر نے دل بھی پرنٹ کر دئیے۔ اب ڈاکٹر مریض کے آپریشن سے پہلے صرف 3 گھنٹے میں، اس کے دل کا ماڈل پرنٹ کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹروں کے لیے دل کی سرجری اس وقت بہت آسان ہو سکتی ہے جب وہ مریض کے دل کو آپریشن سے پہلے ہی ہاتھ میں پکڑ کر دیکھ لیں۔ اس سلسلے میں مدد دینے کے لیے ایم آئی ٹی اور بوسٹن چلڈرن ہوسپیٹل نے اہم قدم اٹھایا ہے۔ ایم آر آئی سکین کو بلیو پرنٹ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹر مریض کے آپریشن سے پہلے صرف 3 گھنٹے میں، اس کے دل کا ماڈل پرنٹ کر سکتے ہیں۔

جب ایم آر آئی کیا جاتا ہے تو مشین اعضا کی سینکڑوں تصاویر بناتی ہے۔عضو کا بالکل درست 3 ڈی ماڈل بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اعضا کے کناروں کا درست طریقے سے تعین کیا جائے۔

اگر انسانی دل کے ہرحصے کے کناروں کو ہم خود سے جانچیں تو اس میں 200 سکینز اور 10 گھنٹے کا وقت لگے گا۔تاہم ایک ماہر نے ایسا الگورتھم بنایا ہے جس سے اس عمل کی رفتار بہت تیز ہوجائے گی۔دل کی باؤنڈری مارک کرنے والے شخص کو صرف 8 کراس سیکشن پر کام کرنا ہوگا جبکہ باقی کام مشین 1 گھنٹے میں خود کر لے گی۔اس کے بعد دل کو پرنٹ ہونے میں بھی ایک سے دو گھنٹے ہی لگیں گے۔

ابھی یہ ٹیکنالوجی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے ۔ بوسٹن چلڈرن ہوسپیٹل کے 7 ڈاکٹر پرنٹ ہوئے ماڈل کا معائنہ کر کے اس کی درستی کا اندازہ کرتے ہیں۔