Sunday, September 8, 2024

تھری ڈی فلم ”مونکی کنگ ٹو“ کا ٹریلر جاری

تھری ڈی فلم ”مونکی کنگ ٹو“ کا ٹریلر جاری
January 18, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) تھری ڈی فلم ”مونکی کنگ ٹو“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم بڑی اسکرین پر آٹھ فروری کو ریلیز کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق فلم ”مونکی کنگ“ کے دوسرے پارٹ ”مونکی کنگ ٹو“ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی یہ فلم زبان زد عام ہے۔ اس فلم میں نئی کاسٹ کے کام کو سراہا جا رہا ہے۔ فلم ”مونکی کنگ“ دو ہزار چودہ میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر ایک سو پچاس ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔ توقع کی جارہی ہے ”مونکی کنگ ٹو“ بھی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔