Wednesday, April 24, 2024

تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ‏

تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ‏
March 19, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ، 330 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کر دی گئی ۔ تھر کول سے بجلی کی پیداوار کو مرحلہ وار بڑھایا جائے گا، 2020 تک 2 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

تاریخ رقم ہو گئی ، تھر بدلے گا ، حقیقی خواب کی تعبیر کی جانب پہلا قدم اٹھ گیا، تھرکول سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ۔

سندھ میں مقامی کوئلے سے 660 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والا ایک اور پاور پلانٹ بھی 2019 میں کام شروع کر دے گا۔

سال 2020 میں منصوبے کی تکمیل کے بعد دو ہزار میگاواٹ بجلی کی پیدوار بھی شروع ہوجائے گی۔

تھر میں دنیا کی ساتویں بڑی کوئلے کی کان موجود ہے ۔ تھرکول منصوبے کا آغاز 2011 میں سندھ حکومت اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے ہوا۔

نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے موقع پر تھرکول اتھارٹی کے ملازمین نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہارکیا۔