Tuesday, April 23, 2024

تھرپارکر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ، مکین خوشی سے جھوم اٹھے

تھرپارکر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ، مکین خوشی سے جھوم اٹھے
July 21, 2020

تھرپارکر ( 92 نیوز) تھرپارکر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،  طویل عرصہ کے بعد بارش ہونے سے صحرائے تھرپارکرکے منظر قابل دیدہو گئے۔

پانی کی بوند بوند کو ترستے صحرا تھرپارکر میں پورے ایک سال بعد ابر رحمت  خوشیوں کا سامان بن کربرسی ہے ۔  مٹھی، ننگرپارکر اور دیگر علاقوں صبح سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش کا مزہ  لینے کیلئے بچوں اور بڑوں سب ہی نے  ریت کے تیلوں اور تالابوں کا رخ کر لیا۔

بڑے عرصہ بعد بارش کا پانی تالاب کی شکل میں جمع ہوا تو بچوں نے خوب ہلا غلہ کیا  ،  کسی نے  مٹی کے گھر بنا کر خوشی کا اظہار کیا، تو کسی نے اپنی میٹھی آواز میں کلام پیش کرکے بارش کو انجوائے کیا۔

دوسری جانب کچھ بچوں نے  گڈھی بھٹ پارک کی خستہ حالی پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

فطری حسن کا اوپن میوزیم کہلانے والا ضلع تھرپارکر بارش کے بعد حسین نظارے پیش کرنے لگا ہے۔ حکومت وقت اگر تھرپارکر کے صحرا میں ڈزرٹ پارک بنائے تو سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے ۔