Friday, March 29, 2024

تھرپارکر میں لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں فاقے

تھرپارکر میں لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں فاقے
April 6, 2020
تھر پارکر (92 نیوز) تھرپارکر میں لاک ڈاؤن کے باعث صورت حال سنگین ہوگئی، دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں کئی دنوں سے فاقے ہیں۔ سندھ حکومت نے راشن دینے کا تو اعلان کردیا لیکن تاحال غریب افراد آس لگائے بیٹھے ہیں۔ کچے گھروندے، آنکھوں میں تیرتا پانی اور ڈوبتی ہوئی امیدیں، یہ ہے سندھ کا سب سے پسماندہ ضلع تھر، جہاں کے باشندے پہلے ہی بھوک و افلاس سے لڑرہے تھے اب لاک ڈائون کے باعث بیروزگاری نے انہیں مزید توڑ کررکھ دیا۔ تھر واسی کہتے ہیں ہم دن میں کماتے اور شام کو کھاتے ہیں لاک ڈائون میں کیسے کمائیں۔ مشکل وقت میں سندھ حکومت ساتھ چھوڑ گئی ہے۔ سندھ حکومت نے جلد ہی راشن کی تقسیم پر عمل شروع نہ کیا تو صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔