Sunday, September 8, 2024

تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید5 بچے جاں بحق

تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید5 بچے جاں بحق
January 13, 2016
تھرپارکر(92نیوز)تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید پانچ بچے جاں بحق ہوگئے ہیں  تیرہ دن میں بچوں کی ہلاکتیں بیالیس تک پہنچ گئی ہیں ۔ دوسری طرف سندھ حکومت نے سب اچھا کی رٹ لگا رہی ہے ۔ نثار کھوڑو کہتے ہیں تھر میں قحط نہیں اموات قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی ہوئی ہیں  اس میں حکومت کی کوئی غفلت نہیں۔