Friday, April 26, 2024

تھرپارکر میں بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کے ڈیرے

تھرپارکر میں بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کے ڈیرے
March 4, 2019
تھرپارکر (92 نیوز) تھرپارکر میں گزشتہ سال سےبارشیں نہ ہونےسےخشک سالی کےڈیرے ہیں ۔ تھر باسی  بے یارومددگار مشکل حالات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔ صحرائے تھر پارکر ریگستان اور بیابان ہے  جہاں لوگوں کی زندگی کا گزر بسر بارشوں پر ہے، یہاں کے باسیوں کو سرکاری سطح پر کوئی روز گار مہیا نہیں جاتا،جس کے باعث علاے کے لوگ بےروز گار اور بے یارو مدد گار مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔ صحرائے تھر میں بارش نہ ہونے سے خشک سالی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،جس سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی بھوک اور پیاس کا شکار ہیں۔ ضلع تھر پارکر میں آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں،جس سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس معاملے پر تھرباسیوں کی مشکلات کا احساس کرے۔