Sunday, September 8, 2024

تھرپارکر میں اگر بچے مررہے ہیں تو کیا انکے مرنے کا انہیں الہام ہوگا  : قائم علی شاہ

تھرپارکر میں اگر بچے مررہے ہیں تو کیا انکے مرنے کا انہیں الہام ہوگا  : قائم علی شاہ
January 12, 2016
  کراچی(92نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ  کا کہنا ہےکہ تھر پارکر میں  اگر  بچے مر رہے ہیں  تو کیا ان کے مرنے کا انہیں الہام ہو گا سائیں سرکار   کےضلع میں چار سو واٹر فلٹریشن پلانٹ  میں سے آدھے خراب پڑے ہیں  جس  سے کمسن  آلودہ پانی پینے سے بیمار ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  سائیں کے صوبے میں بچے مر رہے ہیں اور سائیں جی کو اس کی  کوئی پروا ہی نہیں کہتے ہیں تھر پارکر میں  بچوں کی  ہلاکتوں کے معاملے    کا کیا انہیں الہام ہو گا؟ وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کا   تھرپارکر کے  سسکتے بلکتے  بچو ں  اور ان کی اموات  سے متعلق یہ  پہلا  غیر ذمہ دارانہ  بیان نہیں چند روز  پہلے انہوں نے کہا  تھا کہ  چند  ایک  بچوں کا مرنا کوئی  بڑی  بات نہیں۔ ریاست تو ماں کی سی ہوتی ہے تو پھر یہ کیسی ریاست اور اس کی کیسی حکومت ہے جو معصوموں کو صرف مرتے دیکھنا  چاہتی ہے ان کو بچانے کے لئے کچھ  کرنا ان کی ذمہ داری نہیں بنتی ۔ جمہور کےووٹوں سے  منتخب  ہونے والے عوامی نمائندے اور ان کا کپتان تھرپارکر کے بچوں کو ہی زندگی کا حق نہیں  دے سکتا تو  پھر ان  کا سندھ اسمبلی کی اس عالی شان  عمارت میں  بیٹھنے کا کیا  قانونی اور اخلاقی جواز ہے ؟؟