Sunday, September 8, 2024

تھرپارکر میں آج مزید چاربچےزندگی کی بازی ہارگئے

تھرپارکر میں آج مزید چاربچےزندگی کی بازی ہارگئے
January 23, 2016
  تھرپارکر(92نیوز)سندھ کے  ضلع   تھر پارکر میں آج مزید  چار  بچے  انتقال کر  گئے جس سے تئیس روز میں مرنے والے  بچوں کی تعداد نوے ہو گئی۔ تفصیلات کےمطابق تھرپارکر میں  بچے  بھوک اور بیماری  کی  بھینٹ  چڑھ  رہے ہیں غذائی قلت اور طبی سہولتیں  نہ ہونے  کےباعث مزید چار بچے موت کی آغوش میں چلے گئے۔ جس سے اس سال مرنے والے بچوں کی تعداد نوے ہوگئی  دوسری جانب صوبائی  حکومت  کی  جانب سے  مسئلے کے حل کے لئے  کوئی سنجیدہ  اقدامات نہیں کئے گئے  جس پر عوام سراپا احتجاج ہیں ۔