Wednesday, April 24, 2024

تھرل سےبھرپور ہالی ووڈ فلم ،، گولڈ،، 27 جنوری کو سینماگھروں کی زینت بنے گی

تھرل سےبھرپور ہالی ووڈ فلم ،، گولڈ،، 27 جنوری کو سینماگھروں کی زینت بنے گی
January 14, 2017
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)جنگل میں سونے کی تلاش کوئی آسان کام نہیں تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”گولڈ“ ستائیس جنوری کو سینما گھروں میں دھوم مچانے کے لیے آ رہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”گولڈ“ کی کہانی ایک ایسے بدقسمت شخص کے گرد گھومتی ہے جو ایک ماہر ارضیات کے ہمراہ سونے کی تلاش میں انڈونیشیا کے جنگلات کا رخ کرتا ہے اس مشن میں ان کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔  فلم کی ہدایات اسٹیفن گیگھن نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں میتھیو میک ، ایڈگر ریمزیز، جوشوا ہورٹو، برائس ہوورڈ اور مائیکل لینڈس شامل ہیں سنسنی خیز فلم27جنوری کو امریکی سینما گھروں میں  نما ئش کیلئے پیش کی جائے گی۔