Sunday, May 19, 2024

تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”دی اسائنمنٹ “ رواں برس امریکی سینما گھروں کا رخ کرے گی

تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”دی اسائنمنٹ “ رواں برس امریکی سینما گھروں کا رخ کرے گی
March 22, 2017
نیویارک (92 نیوز) ایکشن ، کرائم اور تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”دی اسائنمنٹ“ کی کہانی ایک ایسے کرائے کے قاتل کے گر د گھومتی ہے جو اپنی جنس تبدیل ہونے کے بعد انتقام لینے کے لیے بے چین ہوتا ہے۔ بدلے کی یہ آگ اسے دشمنوں کے مقابل کھڑا کر دیتی ہے۔ فلم کی ہدایات والٹر ہل نے دی ہیں۔ جبکہ ہالی ووڈ اسٹار مچل روڈریگویز، سگورنے ویور، ٹونی شیلاب، انتھونی، ٹیری جین اور پال میک گلین اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم اسی سال بڑی اسکرین پر سجے گی۔