Sunday, September 8, 2024

تھرل اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ‘‘سنٹرل انٹیلی جنس’’ کا نیا ٹریلیر ریلیز

تھرل اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ‘‘سنٹرل انٹیلی جنس’’ کا نیا ٹریلیر ریلیز
March 17, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) تھرل اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ”سنٹرل انٹیلی جنس“ کا نیا ٹریلیر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم سترہ جون سے امریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ہالی ووڈ فلم ”سنٹرل انٹیلی جنس“ کی کہانی ایک سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جس کا طویل عرصے بعد پرانے دوست سے فیس بک پر رابطہ ہوتا ہے۔ سی آئی اے ایجنٹ اپنے اسکول کے ساتھی کو جاسوسی کے لیے سی آئی اے میں شمولیت کی دعوت دیتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ڈیان جانسن نے نبھایا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں اداکار ایرون پال، کیون ہارٹ، ایمی ریان، بریٹ ایزار، میگن پارک اور ڈینئیل نکولیٹ شامل ہیں۔ تھرل اور کامیڈی فلموں کے شائقین کو ”سنٹرل انٹیلی جنس “فلم کو پردہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے تین ماہ مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ فلم سترہ جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔