Friday, April 19, 2024

تھرقحط سالی از خود نوٹس کیس: سندھ ہائیکورٹ نے حکومتی کمیشن سے جواب طلب کر لیا

تھرقحط سالی از خود نوٹس کیس: سندھ ہائیکورٹ نے حکومتی کمیشن سے جواب طلب کر لیا
May 18, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں تھرقحط سالی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومتی کمیشن پر اعتماد نہیں، قحط سالی کی تحقیقات کےلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تھر میں بھوک اور افلاس سے سینکڑوں بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس پر عدالت نے حکومتی کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔