Friday, April 26, 2024

تھرسے ابتر حالت کسی کی نہیں ،ایکسرے مشین 8سال سے خراب ہے ، چیف جسٹس پاکستان

تھرسے ابتر حالت کسی کی نہیں ،ایکسرے مشین 8سال سے خراب ہے ، چیف جسٹس پاکستان
December 13, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) مٹھی اسپتال میں نومولود کی ہلاکت کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ تھر سے زیادہ ابتر حالت کسی کی نہیں، اسپتال میں ایکسرے مشین آٹھ سال سے خراب ، کوئی سرجن نہیں ، آر او پلانٹ سے پانی پی کر سارا دن پریشان رہا ، وزیراعلیٰ نے ایک بوند بھی نہیں پیا ، چارپائیوں کا عارضی اسپتال بنایا اور ہمارے آنے کے بعد سب اٹھا دیا گیا سپریم کورٹ میں مٹھی اسپتال میں نومولود کی ہلاکت کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے اپنے گزشتہ روز کےدورہ تھر کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ  تھر میں صورتحال انتہائی خراب ہے ۔ ہمیں  دکھانے کیلئے چارپائیوں کا عارضی اسپتال بنایا گیا، ایسا پانی پلایا جس کی ایک گھونٹ وزیراعلیٰ نے نہیں پیا،اسکولوں میں بیٹھنے کی جگہ ہے نہ واش روم، کہاں ہے حکومت؟۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کا پاور اسٹیشن بن رہا ہے جس سے کوئی غرض نہیں ، عدالت کام کرے تو تنقید کی جاتی ہے ، پاکستان کسی کو تحفے میں نہیں ملا ۔ کیا ملک کو من مرضی سے چلایا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی ۔