Tuesday, April 23, 2024

تھر،7دن میں 170مور،3ہرن موت کا شکار

تھر،7دن میں 170مور،3ہرن موت کا شکار
September 8, 2018
تھر( 92 نیوز) صحرائے تھر پر قحط اور خشک سالی کے بادل، آبی ذخائر خشک، چراگاہیں ویران ہو گئے ۔ 7 روز میں  170 مور، 3 ہرن اور ایک نیل گائے موت کا شکار ہوگئی ۔ ڈپٹی کنزرویٹر حیدرآباد نے حکومت سندھ سے مدد مانگ لی۔ سندھ کے تاج کا جھومر صحرائے تھر قحط، خشک سالی کی لپیٹ میں ہے ،  مون سون بارشیں نہ ہونے سے آبی ذخائر خشک، چراگاہیں ویران ہوگئیں ۔ ڈپٹی کنزویٹر حیدرآباد غلام سرور جمالی نے تھرپارکر میں خشک سالی کے پیش نظر سندھ سرکار سے ہنگامی بنیادوں پر مدد مانگ لی ہے۔ ڈپٹی کنزویٹر حیدر آباد نے  مختص بجٹ کےعلاوہ ایک کروڑ اکیاون لاکھ ستر ہزار روپے فنڈز کے اجراء کی سفارش کی ۔ تھر پارکر کیلئے دس لاکھ اکیانوے ہزار، عمرکوٹ، میرپور خاص کیلئے بیس لاکھ چالیس ہزار، دادو اور جامشورو کیلئے بائیس لاکھ بیس ہزار روپے فنڈ طلب کیا گیا ہے، خط کے متن میں بتایا گیا کہ فوری اقدامات نہ کئے تو جنگلی حیات کو شدید نقصان ہوگا۔