Thursday, April 25, 2024

بلاول بھٹو نے تھرکول فیلڈ پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا

بلاول بھٹو نے تھرکول فیلڈ پاور پلانٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا
April 10, 2019

اسلام کوٹ ( 92 نیوز) بلاول بھٹو نے اسلام کوٹ میں تھرکول فیلڈ پاور پلانٹ  منصوبے کا افتتاح کردیا، چیئرمین پیپلز پارٹی نے پاور پلانٹ کے مختلف شعبوں اور مراحل کا دورہ کیا۔

صحرائے تھر سے پاکستان کو روشن کرنے اور لوڈشیڈنگ کےاندھیرےختم کرنے کا خواب پورا ہونے کوہے،تھرکےکوئلے سےبجلی کی پیداوار جاری،، چھ سوساٹھ میگاواٹ کےدومنصوبے نیشنل گرڈ سے منسلک ہوگئے۔

 اسلام کوٹ میں کوئلے کے ایک فیصد یعنی 27 ملین میٹرک ٹن کوئلےسےبجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ، تین ارب ڈالرکی مجموعی سرمایہ کاری  کےحامل منصوبےمیں ہزاروں مقامی خاندان روزگارحاصل کرچکے ہیں ۔

صحرائے تھر میں ابھی 99 فیصد کوئلہ نکالنا باقی ہے اور پچاس سال تک پانچ ہزارمیگاواٹ بجلی بنائی جاسکتی ہے۔

تھر کےکوئلےسےپیداہونیوالی بجلی نیشنل گرڈ کےذریعے ملک کےمختلف شہروں کوملےگی مگر ابھی تھر  روشن نہیں ہوگا۔

صحرائے تھر  میں سات دیگر پاور پلانٹس اور کول مائننگ کے دیگر بلاکس پرکام جاری ہے۔