Tuesday, April 23, 2024

تھر کے ریگستان میں جدار الحدید مشقیں جاری

تھر کے ریگستان میں جدار الحدید مشقیں جاری
February 14, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) قومی دفاع کی سیسہ پلائی ہوئی دیوار، تھر کے ریگستان میں جدار الحدید مشقیں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صحرا کے سخت ماحول اور جغرافیہ میں مشقیں کی جا رہی ہیں، کراچی کور کی سپاہ تکنیکی ڈرلز اور مختلف جنگی مہارتوں پر مشتمل مشق کا حصہ ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مشقیں چھور کے علاقے سے 74 کلومیٹر فاصلے پر جاری ہیں، جدار الحدید مشقیں 28 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی۔