Thursday, March 28, 2024

تھر پارکر: 24 گھنٹوں میں غذائی قلت کے باعث مزید 5 بچے دم توڑ گئے

تھر پارکر: 24 گھنٹوں میں غذائی قلت کے باعث مزید 5 بچے دم توڑ گئے
December 18, 2017

کراچی (92 نیوز) تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پانچ بچے دم توڑ گئے۔ سول اسپتال مٹھی میں مائیں اپنے لخت جگر دیکھ کر آہیں اور سسکیاں بھرتی رہ گئیں۔
تھر کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات خواب بن کر رہ گئیں۔
دور دراز اور دیہی علاقے کیا شہروں کے سرکاری اسپتالوں میں بھی دوا میسر نہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے مٹھی کے سول اسپتال کو جناح اسپتال بنانے کا دعویٰ بھی صرف دعویٰ ہی رہ گیا۔
سندھ حکومت نے سول اسپتال مٹھی کو بجٹ تو ڈبل دیا لیکن یہ رقم کہاں استعمال ہوئی، یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
ڈبل بجٹ کے باوجود مٹھی اسپتال لاکھوں روپے کا مقروض ہے۔ آپریشن تھیٹر اور گائنی وارڈ بھی ایک ماہ سے بند پڑا ہے۔
حکومت نے تھر کے قحط زدہ علاقے پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی تو غریب ماؤں کی گودیں اسی طرح اجڑتی رہیں گی۔