Sunday, September 8, 2024

تھر میں قحط سالی ہے نہ ہی بھوک سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ تھر کے حوالے سے رپورٹنگ پر ناراض

تھر میں قحط سالی ہے نہ ہی بھوک سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ تھر کے حوالے سے رپورٹنگ پر ناراض
January 19, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ کے سائیں تھر کے حوالے سے کی جانے والی رپورٹنگ پر ناراض ہو گئے۔ کہتے ہیں تھر میں بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں نہ ہی وہاں کوئی قحط سالی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے تھر باسیوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کے بجائے ان کی زندگیوں پر ٹوٹتی قیامت کو ماننے سے ہی انکار کر دیا۔ کہتے ہیں تھر کی آبادی سولہ لاکھ افراد پر مشتمل ہے اور ان کے پاس ساٹھ لاکھ مویشی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پانچ سال سے تھر باسیوں کو مفت گندم فراہم کر رہی ہے۔ صوبائی حکومت نے تھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا، دور دراز آبادیوں تک بجلی پہنچائی۔ وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ تھر میں نہ تو کوئی قحط سالی ہے اور نہ ہی وہاں بھوک کے باعث بچوں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔