Friday, March 29, 2024

تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے میں سنگدل بیٹے نے ماں اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے میں سنگدل بیٹے نے ماں اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
September 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) صوبائی دارلحکومت لاہور میں جائیداد کے لالچ نے خون سفید کر دیا۔ تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے میں سنگدل بیٹے نے ماں اور بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے جائیداد کے تنازعہ پر بوڑھی ماں اور 50 سالہ بھائی کو بے دردی سے قتل کیا۔ فرانزک ٹیموں کے جائے وقوعہ سے ضروری شواہد اکھٹے کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔

ادھر برکی کے علاقے میں 15 سالہ طلحہ عرفان کا قاتل اسکا اپنا دوست ہی نکلا۔ ملزم رضا نے اعتراف جرم کر لیا۔ اسکا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوست کی منگیتر سے پیار کرتا تھا جس وجہ سے اسے قتل کیا۔ رضا کا کہنا ہے کہ طلحہ عرفان کو تہہ خانہ میں لے جا کر چھریوں کے وار کر کے قتل کیا۔