Sunday, May 19, 2024

تھانہ روات پولیس اہلکاروں کی مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کا ایک سو چونسٹھ کا بیان قلمبند

تھانہ روات پولیس اہلکاروں کی مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کا ایک سو چونسٹھ کا بیان قلمبند
May 24, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) تھانہ روات پولیس اہلکاروں کی مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کا ایک سو چونسٹھ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔ مقامی عدالت نے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی۔ تھانہ روات کی حدود بحریہ ٹاون میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی سول جج سمیرا عالمگیر کی عدالت پہنچ گئی۔ دفع ایک سو چونسٹھ کے تحت بیان قلمبند کیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے عوام کے محافظ عصمتیں لوٹنے لگے انصاف کیلئے لڑوں گی۔ متاثرہ لڑکی کے وکیل کا کہنا ہے ماڈل کورٹس اچھا کام کر رہی ہیں لڑکی کو جلد انصاف دلانے کی کوشش کرینگے۔ وزارت انسانی حقوق کی کمیشن برائے نسواں کی نمائندہ فریحہ جعفر باجوہ کہتی ہیں پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ نمونہ اب بھی لاہور نہیں بھجوایا۔ ضلع کچہری میں ملزمان اور مدعیہ کی عدالتوں میں پیشی کے موقع پر سادہ لباس میں موجود پولیس اہلکاروں کی مشکوک سرگرمیوں نے تفتیش اور انصاف پر سوالات کو جنم دے دیا ہے۔