Thursday, April 18, 2024

تھانوں میں ایف آئی آر درج نہ کرنے والے اہلکار کو معطل کردیا جائے گا ، ڈاکٹر امیر شیخ

تھانوں میں ایف آئی آر درج نہ کرنے والے اہلکار کو معطل کردیا جائے گا ، ڈاکٹر امیر شیخ
March 20, 2019

 کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا تھانوں میں ایف آئی آر درج نہ کرنے والے اہلکار کو معطل کر دیا جائے گا۔

 پی ایس ایل میں بہترین سیکورٹی انتظامات پر کراچی پولیس چیف امیر شیخ افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی سے مطمئن نظر آئے۔ تقریب میں زبردست حوصلہ افزائی اور دل کھول کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل بڑا چیلنج تھا، جو قبول کیا، شہر کی رونقیں بحال ہوچکی ہیں۔

امیر شیخ کہتے ہیں سندھ میں پنتیس شکایتی مراکز بنائے گئے ہیں، پولیس کلچر تبدیل کرنے میں مزید وقت درکار ہے۔ تقریب کے اختتام پر افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔