Sunday, May 5, 2024

تھائی لینڈمیں گھوڑے ہائی وے پر آگئے ،ٹریفک معطل ہو گئی

تھائی لینڈمیں گھوڑے ہائی وے پر آگئے ،ٹریفک معطل ہو گئی
December 7, 2017

بینکوک ( 92 نیوز ) تھائی لینڈمیں آوارہ گھوڑے ہائی وے پر دوڑنے لگے جس کے باعث ٹریفک کی روانی 15 منٹ تک معطل رہی ۔
سڑک کے بیچوں بیچ آوارہ گھوڑوں کے دوڑنے پر شہریوں نے کسی بڑے حادثے سے بچنے کیلئے گاڑیاں روک دیں ۔
گھوڑے 15 منٹ سے بھی زیادہ عرصہ تک سڑک پر بھاگتے رہے ۔ اس صورتحال سے کچھ شہری مشکل کا شکار رہے جب کہ کچھ منظر سے محظوظ ہوتے رہے ۔