Monday, May 13, 2024

تھائی لینڈ کے ڈاکٹرز کرونا کا ابتدائی علاج ڈھونڈنے میں کامیاب

تھائی لینڈ کے ڈاکٹرز کرونا کا ابتدائی علاج ڈھونڈنے میں کامیاب
February 3, 2020
بینکاک (92 نیوز) تباہ کن کرونا وائرس کا ابتدائی علاج ڈھونڈنےمیں کامیابی مل گئی ،  تھائی لینڈ  کے ڈاکٹرز نے چینی معمر خاتون کے علاج کے دوران نیا تجربہ کیا، تھائی ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ نزلہ اور ایچ آئی وی کی ادویات ملاکر استعمال کرنے سے ابتدائی کامیابی ملی۔ راج ہوتھی اسپتال کے ڈاکٹروں  کا کہنا ہے کہ چینی صوبے ووہان سے تعلق رکھنے والی ستر سالہ ضعیف خاتون سمیت کرونا وائرس سے متاثرہ شدید بیمار افراد کے علاج میں نیا طریقہ کار اختیار کرنے سے انہیں بہتر نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ان مریضوں کو  ایچ آئی وی اور نزلے کی ادویات کو ملا کر ایک طاقتور خوراک پلائی گئی جس سے اڑتالیس گھنٹے ہی میں ان کی حالت بہتر ہونے لگی ہے۔ ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ  بظاہر یہ طریقہ کارگر ثابت ہورہا ہے لیکن اسے کرونا وائرس کا مصدقہ علاج قرار دینے سے قبل  مزید تحقیق کی ضرورت ہے ۔ تھائی لینڈ میں کرونا وائرس کے 19 مریض سامنے آئے تھے   ، ان میں سے  آٹھ افراد صحت یاب ہو کر واپس گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ گیارہ اب بھی زیر علاج ہیں۔