Friday, March 29, 2024

تھائی لینڈ کی نو عمر فٹبال ٹیم کو پانی سے بھری غار میں پھنسے بارہ روز ہو گئے

تھائی لینڈ کی نو عمر فٹبال ٹیم کو پانی سے بھری غار میں پھنسے بارہ روز ہو گئے
July 5, 2018
بینکاک (92 نیوز) تھائی لینڈ کی نوعمر فٹبال ٹیم کو پانی سے بھری غارمیں پھنسے بارہ روز ہو گئے۔ بچوں کو نکالنے میں موسمی سختیاں آڑے آ رہی ہیں۔ صوبائی گورنر نارونگسک اوستھاناکورن نے کہا کہ وہ پانی کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں، جتنا غار کو خالی کیا جارہا اتنا ہی وہ بھرتا جارہا ہے۔ تھائی آرمی کے مقامی ریجن کے ڈپٹی کمانڈر نے ریسکیو آپریشن میں پیش آنے والی دشواریوں سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا غار تک جانے کیلئے چھ جبکہ واپسی کیلئے پانچ گھنٹے درکار ہوتے ہیں جو ایک ماہر غوطہ خور ہی طے کر سکتا ہے۔ ان کے مطابق ریسکیو ٹیمیں غار تک رسائی کیلئے زمین کے اوپر سے بھی راستے ڈھونڈ رہی ہیں۔ دوسری جانب چلی کے ایک کان کن نے ان بچوں کیلئے حوصلہ افزائی کا پیغام جاری کیا ہے۔ ماریو سیپُل وِدا  دو ہزار دس میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ایک کان میں ستر روز تک پھنسے رہے تھے۔