Saturday, April 20, 2024

تھائی لینڈ کی غار میں پھنسی نوعمر فٹبال ٹیم کو نکالنے کیلئے آپریشن کا دوبارہ آغاز

تھائی لینڈ کی غار میں پھنسی نوعمر فٹبال ٹیم کو نکالنے کیلئے آپریشن کا دوبارہ آغاز
July 9, 2018
بینکاک (92 نیوز) تھائی لینڈ کی غار میں پھنسی نوعمر فٹبال ٹیم کو نکالنے کیلئے آپریشن کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا۔ اب تک نکالے گئے چار بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھائی لینڈ کی غار میں پھنسی فٹبال ٹیم کو نکالنے کا دشوار ترین مشن گزشتہ روز اندھیرا ہونے کے باعث روک دیا گیا تھا جسے اب حالات سازگار ہونے کے بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ غار میں ابھی بھی آٹھ بچے اور ان کا کوچ پھنسے ہوئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں ہر بچے کو دو غوطہ خوروں کی مدد سے نکالا جارہا ہے۔ چار بچوں کو بحفاظت باہر نکالنے والے غوطہ خور واپس غار میں جا چکے ہیں۔ تھائی حکام کے مطابق امید ہے کہ مزید بارشوں سے قبل ہی آپریشن کو مکمل کر لیا جائے گا۔