Friday, April 26, 2024

تھائی لینڈ کی غار میں لاپتہ ہونیوالے فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو زندہ بچا لیا گیا

تھائی لینڈ کی غار میں لاپتہ ہونیوالے فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو زندہ بچا لیا گیا
July 3, 2018
چنگ رائی (92 نیوز) تھائی لینڈ کے شہر چنگ رائی کی غارمیں لاپتہ ہونیوالےفٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو زندہ بچا لیا گیا۔ چنگ رائی کے گورنر نے بھی خبر کی تصدیق کر دی۔ تھائی لینڈ کے شہرچنگ رائی کی غار میں لاپتہ ہونیوالوں میں بارہ نوجوان کھلاڑی اور ان کا کوچ شامل تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں گورنر نے کہا تھائی نیوی  غار میں پھنسے افراد کو زندہ بچانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ تمام افراد کو مکمل صحت یابی تک  نگہداشت میں رکھا جائے گا۔ نو دن قبل لاپتہ ہونیوالے کھلاڑیوں کی  عمریں گیارہ سے سولہ سال کے درمیان تھیں۔