Thursday, April 25, 2024

تھائی لینڈ کا بادشاہ چل بسا‘ تھائی حکومت کا ایک سال سوگ کا اعلان

تھائی لینڈ کا بادشاہ چل بسا‘ تھائی حکومت کا ایک سال سوگ کا اعلان
October 13, 2016
بنکاک (ویب ڈیسک) طویل ترین عرصے تک بادشاہ رہنے والے تھائی لینڈ کے کنگ پومی پال ادلیادے اٹھاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ستر سالہ دور حکومت میں بادشاہ نے ملک کو متعدد سیاسی بحرانوں سے نکالا، تھائی حکومت نے ایک سال کے سوگ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے شاہی حکام نے بادشاہ پومی پال کے انتقال کا اعلان کر دیا۔ تھائی لینڈ کے بادشاہ کو ملک کے استحکام کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ انہیں دنیا میں طویل ترین عرصے تک رہنے والے بادشاہ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ستر سالہ حکمرانی میں پومی نے کئی نشیب وفراز دیکھے۔ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملک کو کئی بحرانو ں سے نکالا۔ ایک ایسا ملک جہاں کئی بار فوجی بغاوتیں ہوئیں ان کا کردار ہمیشہ ایک بزرگ کا رہا اور انہوں نے خود کو سیاست سے بالا تر رکھا۔ وہ محدود اختیار والے آئینی بادشاہ تھے۔ ان کے انتقال پر ہر شہری سوگوار ہے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد اشکبار دکھائی دے رہی ہے۔