Thursday, April 25, 2024

تھائی لینڈ میں چیک پوسٹ پر حملہ ، 15 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں چیک پوسٹ پر حملہ ، 15 افراد ہلاک
November 6, 2019
بینکاک ( 92 نیوز) تھائی لینڈ  میں مسلح افراد نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا ، فائرنگ اور دھماکوں میں پندرہ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ تھائی لینڈ  حکام کے مطابق مسلح افراد نے جنوبی صوبہ یالہ میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ، حملہ آور جدید ترین اسلحے سے لیس تھے، انھوں نے سڑکوں پر کیل بھی پھیلا دیے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور دھماکوں میں پندرہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے ، جن میں پولیس اہلکار اور مقامی دفاعی رضاکار بھی شامل ہیں۔ تھائی لینڈ حکام نے حملے کو رواں برس کی خونی ترین کارروائی قرار دیا ہے جبکہ اس کی ذمہ داری مقامی علیحدگی پسند تنظیم پر ڈالی ہے۔ صوبہ یالہ میں دو ہزار چار سے جاری پُرتشدد کارروائیوں میں سات ہزارافراد ہلاک ہوچکےہیں۔