Friday, April 19, 2024

تھائی لینڈ میں سالانہ راکٹ فیسٹیول جاری

تھائی لینڈ میں سالانہ راکٹ فیسٹیول جاری
May 9, 2018
تھائی لینڈ ( 92 نیوز ) تھائی لینڈ کے صوبے یسو تھون میں سالانہ راکٹ فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ،ہر سال کی طرح اس سال بھی فصل کی کٹائی کے موقع پراظہار تشکر کے طور پر منائے جانے والے اس منفرد میلے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ملک بھر میں تہوار کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریبات منعقد کی گئیں ،روایتی راکٹ فیسٹیول میں مقامی افراد نے ہاتھوں سے دلچسپ و عجیب ڈیزائنز والے راکٹ تیار کیے۔جنہیں فضا میں چھوڑا گیا تو آسمان رنگوں سے سجا نظر آیا۔