Thursday, April 18, 2024

تھائی لینڈ میں خواجہ سرائوں کا مقابلہ حسن، جرات چھایا نے مس انٹرنیشنل کوئین کا مقابلہ اپنے نام کرلیا

تھائی لینڈ میں خواجہ سرائوں کا مقابلہ حسن، جرات چھایا نے مس انٹرنیشنل کوئین کا مقابلہ اپنے نام کرلیا
March 11, 2017
بنکاک (ویب ڈیسک)تھائی لینڈکے سیاحتی شہر پٹایا میں خواجہ سرائوں کا عالمی مقابلہ حسن  ہوا جس میں دنیا بھر سے 25خواجہ سرا شریک ہوئے ۔ تفصیلات کےمطابق تھائی لینڈ کے سیاحتی شہیر پٹایا میں ایک بار پھر خواجہ سراؤں کا مقابلہ حسن منعقد کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر سے 25 ممالک کے خوبصورت خواجہ سراؤں نے شرکت کی ہے ۔ اس اہم مقابلے میں تھائی لینڈ کے خواجہ سرا جرات چھایا نےمس انٹرنیشنل کوئین کا  مقابلہ اپنے نام  کر لیا ہے  جبکہ اس مقابلے میں شریک  برازیل اور وینزویلا کے خواجہ سرا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ہیں ۔ مقابلہ جیتنے والے خواجہ سرا کو اس موقع پر تاج بھی پہنایا گیا ۔