Tuesday, May 21, 2024

تھائی لینڈ میں بادشاہ بھومی بول کی برسی شان و شوکت سے منائی گئی

تھائی لینڈ میں  بادشاہ بھومی بول کی برسی شان و شوکت سے منائی گئی
October 13, 2018
بینگ کاک( 92 نیوز)تھائی لینڈ کے بادشاہ بھومی بول کی برسی پورے شاہی شان و شوکت سے منائی گئی ،  سابق بادشاہ بھومی بول   2016میں انتقال کر گئے تھے جنکی ایک سال بعد 13 اکتوبر 2017 کوآخری رسومات ادا گئی تھیں، انتقال کے بعد ایک سال تک بادشاہ کے جسم کو شاہی اعزاز کے ساتھ محفوظ رکھا گیا۔ تھائی بادشاہ کی برسی میں  مختلف ممالک کے وفود ،سفیر  اور تھائی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی ، ایک سال کے بعد انہیں بدھ مذہب کی روایت کے مطابق پورے شاہی اعزاز کے ساتھ جلایا گیا اوراب ان کی دوسری برسی مذہبی وا شاہی اعزاز سے منائی گئی برسی کی تقریب کا آغاز بینکاک کے قدیم اسپتال میں ہوا جہاں پر بدھ مذہب کے بھکشوؤں نے خاص عبادت اور دعا کی۔ بادشاہ کی اعزاز میں 89 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، ملک کے دیگر شہروں میں بھی اسی انداز سے بادشاہ کی برسی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔ ٹراٹ کے کے صوبے میں سرکاری آفیسرز نے برسی کی مناسبت سے سفید رنگ کی وردی پہنی ہوئی تھی۔جب کے لوگوں نے بادشا کی پسندیدہ پیلے رنگ کے لباس کو زیب تن کیا ہوا تھا۔ ملک بھر میں  کھانے پینے اور دکانوں اورریسٹورنٹوں نے بادشاہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے لوگوں میں مفت کھانا تقسیم کیے۔