Friday, April 19, 2024

تھائی لینڈ : جدید ٹیکنالوجی سے نقل‘ ہزاروں امیدواروں کو دوبارہ امتحان دینے کا حکم

تھائی لینڈ : جدید ٹیکنالوجی سے نقل‘ ہزاروں امیدواروں کو دوبارہ امتحان دینے کا حکم
May 10, 2016
بنکاک (ویب ڈیسک) امتحانات میں نقل ایسا حساس مسئلہ ہے جس نے دنیا بھر کے ماہرین تعلیم اور ناظمین امتحانات کو پریشان کر رکھا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے اس لیے امتحانات میں نقل کرنے کے بھی جدید طریقے نکال لیے گئے ہیں۔ تھائی لینڈ کی ایک یونیورسٹی کی انتظامیہ اس وقت سر پکڑ کر بیٹھ گئی جب طالب علموں نے چہرے پر لگائے جدید چشموں اور ہاتھ پر بندھی سمارٹ واچز کی مدد نقل کی۔ جی ہاں تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کی رنگسٹ یونیورسٹی میں کچھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔ طلباءنے نقل میں جدید ٹیکنالوجی کا ایساتڑکہ لگایاکہ نگران سرپکڑکربیٹھ گئے۔ ہوشیار طالب علموں نے چشمے میں لگے چھوٹے کیمروں سے امتحانی پرچہ ریکارڈ کیا اور اسے کمرہ امتحان سے باہر دوستوں کو بھیج دیا جنہوں نے سوالوں کے جواب حل کر کے واپس سمارٹ واچز پر بھیج دیے۔ یوں نقل بھی لگ گئی اورکسی کوپتہ بھی نہ چلا۔ اس جدید ترین سکینڈل کے سامنے آنے کے بعد تھائی لینڈ میں تین ہزار سے زائد طالب علموں کو یونیورسٹی کے داخلے کا امتحان دوبارہ دینے کا حکم دیدیا ہے۔