Monday, May 13, 2024

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 46سال سے بند ریلوے ٹریفک بحال

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 46سال سے بند ریلوے ٹریفک بحال
April 23, 2019

تھائی لینڈ ( 92 نیوز ) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان 46 سال سے بند ریلوے ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ریلوے ٹریفک 1973 میں کمبوڈیا میں خانہ جنگی کی وجہ سے بند ہوئی تھی۔

تھائی لینڈ اور کمبوڈین وزرائے اعظم پرایوٹ چانوچا اور ہن سین نے ریلوے ٹریفک کی بحالی کی افتتاحی تقریب میں شمولیت کی۔

 کمبوڈین وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے ٹریفک بحالی دونوں ممالک میں معاشی ترقی لائے گی۔

 تھائی وزیراعظم نے کہا ریلوے ٹریفک بحالی سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔