Saturday, May 18, 2024

تھائی لینڈ ، انتخا بی نتائج کا اعلان 9مئی تک موخر ‏

تھائی لینڈ ، انتخا بی نتائج کا اعلان 9مئی تک موخر ‏
March 27, 2019

بنکاک (ویب ڈیسک ) تھائی لینڈ کے الیکشن کمیشن نےانتخابی نتائج کا اعلان 9 مئی تک موخر کر دیا ۔

تھائی لینڈ   کےالیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ   انتخابات کے حتمی نتائج 9مئی تک جاری نہیں کیے جائیں گے کیونکہ ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی وقت طلب ہے ۔

دوسری جانب ملکی فوج کی حامی پالانگ پراچارت پارٹی نے دعویٰ کیا کہ وہ اگلی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

سابق صدر تھاکسن شناوترا نے 2014 میں فوجی بغاوت کے ملک میں ہونے والے پہلے انتخابات میں فوج پر دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے ۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ انتخابات پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھنے والا ہر فرد یہ بات جانتا ہے کہ انتخابات میں بے ضابطگیاں کی گئیں۔