Monday, September 16, 2024

توہین کرنے والے کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو اس کو ووٹ نہ دیں،خواجہ حمید الدین

توہین کرنے والے کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو اس کو ووٹ نہ دیں،خواجہ حمید الدین
February 11, 2018

گجرات ( 92 نیوز ) پیر آف سیال شریف  خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ توہین کرنے والے کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو اس کو ووٹ نہ دیں۔

گجرات میں  ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ حمیدالدین سیالوی کا کہنا تھا کہ ووٹ دینے سے پہلے امیدوار کا کردار ضرور دیکھیں ۔نبیؐ کے غلام پہلے بھی موجود تھے آج بھی موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت محمد ؐ آخری نبی ہیں ان کے بعد کوئی نبی نہیں ،یہ مرتے دم تک کہتے رہیں گے۔حکمران علماء اور مشائخ کو خرید رہے ہیں، ان کی  کوئی چال کارگر نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نےواضح کیاکہ جو مشائخ اور عالم بک جائے وہ عالم اور مشائخ نہیں ہوتا۔