Tuesday, April 16, 2024

توہین عدالت کیس:آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس افسران کے معافی نامے ناقابل قبول

توہین عدالت کیس:آئی جی سندھ سمیت دیگر پولیس افسران کے معافی نامے ناقابل قبول
June 1, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ ہائیکورٹ نےتوہین عدالت کیس میں آئی جی سندھ سمیت دیگرپولیس افسروں کےمعافی نامےناقابل قبول قراردیدیے، جسٹس سجادعلی شاہ کاکہناہےکہ عدالت کی توہین معاف نہیں کی جاسکتی۔ تفصیلات کے مطابق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی توچیف سیکرٹری نےحکومتی رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کی،رپورٹ میں بتایاگیاکہ چند افسروں کومعطل اورکمیٹی بنانےکاحکم دیاگیاہے،جس پرعدالت نےبرہمی کااظہارکیا۔ جسٹس سجادعلی شاہ کاکہناتھاکہ وہ اپنی توہین معاف کرسکتےہیں لیکن عدالت کی نہیں،پولیس کےوکیل فاروق ایچ نائیک نےعدالت میں ہاتھ جوڑلئےاورپولیس افسروں کیلئےمعافی مانگتےرہے۔ جسٹس سجادنےافسروں کےمعافی ناموں کوناقابل قبول قراردیااورریمارکس دیےکہ توہین عدالت کامعاملہ کمیٹی طےنہیں کرسکتی۔ عدالت نےتئیس مئی کےسیکورٹی پلان کوآپریشن زیروزیروسیون کاپلان قراردیدیا۔ جسٹس سجادعلی شاہ نےپوچھا،آئی جی صاحب ذرابتائیں  پلان کس نےبنوایاتھا،جس پرآئی جی سندھ گہری سوچ میں ڈوب گئےاورتسلی بخش جواب دینےمیں ناکام رہے۔ میڈیاکےوکیل بیرسٹرصلاح الدین نےبتایاکہ میڈیاکوپہلی بارتشددکانشانہ نہیں بنایاگیا،توہین عدالت کےمرتکب افسروں کوسزاضرورملنی چاہیے۔ جسٹس سجادعلی شاہ کاکہناتھا کہ بارہ مئی کوبھی ہمیں عدالت آنےسےروکاگیاتھالیکن تئیس مئی کواس کےبرعکس ہوا،عدالت نےحکومتی رپورٹ کوبےمعنی قراردےدیا۔