Thursday, April 25, 2024

توہین عدالت کیس کی سماعت الیکشن کے بعد کرنے کی طلال چودھری کی درخواست مسترد

توہین عدالت کیس کی سماعت الیکشن کے بعد کرنے کی طلال چودھری کی درخواست مسترد
June 28, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) توہین عدالت کیس کی سماعت الیکشن کے بعد کرنے کی طلال چودھری کی درخواست سپریم کورٹ نے مسترد کر دی ۔ طلال چودھری کے وکیل نے  عدالت سے استدعا کی کہ  الیکشن کی گہما گہمی ہے لہٰذا سماعت 25 جولائی کے بعد کی جائے ۔ جسٹس گلزار احمد  نے ریمارکس دیئے کہ آپ ملٹی ٹاسک لوگ ہیں کچھ فرق نہیں پڑے گا، درگزر کرنے کیلئےہمارے پاس ہے ہی کیا ۔