Friday, April 26, 2024

توہین عدالت کیس ، فردوس عاشق کو جواب جمع کرانے کیلئے پیر تک کی مہلت

توہین عدالت کیس ، فردوس عاشق کو جواب جمع کرانے کیلئے پیر تک کی مہلت
November 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے  وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو  جواب جمع کرانے کے لئے پیر تک کی مہلت دے دی ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج کی سماعت میں پھر  عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ۔ فردوس عاشق کے وکیل کی جانب سے آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کی کی استدعا کی گئی  ،جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  جسٹس اطہر من اللہ نے  ریمارکس دیے کہ ان کے آنے کا بہت فائدہ ہے ، اس لئے لازمی آئیں ۔ عدالت نے  کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ  2014 کے دھرنے میں بھی ہمیں اسکینڈلائز کیا گیا ، ہر جج اللہ کو حاضر ناظر جان کر بیٹھتا ہے ، شفاف ٹرائل ہر ملزم کا حق ہے ، آپ وزیر اعظم کی معاون ہیں اس لئے معاملہ بہت اہم ہے ، جواب جمع نہیں ہوا تو جمعرات تک کرا دیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتی ہوں جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ  آپ اپنا تحریری جواب جمع کرائیں ، حکومتی لوگ خود کہیں گے کہ ڈیل ہوگئی تو ڈیل کس نے کی، ڈیل تو حکومت ہی کرسکتی ہے۔