Sunday, May 19, 2024

توہین عدالت کیس : سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

توہین عدالت کیس : سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا
June 12, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ ہائیکورٹ نےآئی جی سندھ سمیت دیگرپولیس افسران کےخلاف توہین عدالت کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی توپولیس افسران نےحلف نامہ جمع کرایا،ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نےدلائل دیےکہ پولیس نےجوکچھ کیا،وہ عدالتی احاطےسےباہرکیا،جس پرجسٹس سجادعلی شاہ نےریمارکس دیےاگرآپ وہ سب کچھ دیکھ لیتےتویہ نہ کہتے۔ سب نےدیکھاپولیس نےعدالتی حدود میں کیاکچھ کیا۔ ایڈووکیٹ جنرل نےاستدعاکی کہ پولیس افسران توہین عدالت کےمرتکب ہیں توہلکی پھلکی سزا دیدیں، جسٹس سجادعلی شاہ کاکہناتھا ہم نےسزادی توتمام افسران نوکری سےفارغ ہوجائیں گے،۔ جسٹس سجادعلی شاہ کاکہناتھاکہ نقاب پوشوں کودیکھ کررینجرزوالےبھی پریشان ہوگئے کہ یہ پولیس اہلکارہیں یادہشت گرد۔ نقاب پوش اہلکاروں نےجوکیا،کیاوہ دہشت گردی نہیں،جسٹس سجادکاکہناتھاکہ اگراس روزہائیکورٹ پولیس کوگولی چلانےکاحکم دیدیتےتو پھرکیاہوتا۔ عدالت نے کیس کی سماعت  کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔