Saturday, April 27, 2024

توہین عدالت کیس ، احسن اقبال نے تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرا دیا

توہین عدالت کیس ، احسن اقبال نے تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرا دیا
June 29, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں احسن اقبال کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت میں احسن اقبال نے تفصیلی جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔ توہین عدالت کیس میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔ احسن اقبال نے کہا موت کے منہ سے آیا ہوں میرے لیے عہدے حیثیت نہیں رکھتے، عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کے معافی نامے میں وہ الفاظ نہیں جو قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔ عدالت نے احسن اقبال کے خلاف سماعت آئندہ پیر تک  اور شاہد خاقان عباسی اور نواز شریف کے خلاف کیس کی سماعت کو ستمبر تک ملتوی کر دیا۔ قبل ازیں احسن اقبال نے عدالت سے استدعا کی کہ  کیس کو الیکشن کے بعد تک ملتوی کر دیا جائے جس پر عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر آپ حاضری سے  استثنیٰ کی  درخواست دینا چاہتے ہیں تو یہ آپکا حق ہے لیکن عدالت قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔ جسٹس عاطر محمود نے ریمارکس دیے کہ عدالتوں نے ہمیشہ ہی ان جیسے معاملات  میں درگرز کیا اسی لیے یہ معاملہ بھی ہوا۔ شہباز شریف  بیرون ملک  میں کس طرح دوڑ کر سٹرک پار کررہے تھے  لیکن ملک میں واپس آتے  انکو شاہانہ پروٹوکول مل جاتا ہے۔ جسٹس مظاہر علی اکبر  نقوی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بار ہا کہا کہ آپ  بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرکے آئے  ہیں۔ کیا آپ کو واپسی کے لیے خط لکھا گیا تھا؟ آپ  چاہتے ہیں کہ ملک کو ویسے ہی چلنے دیا جائے کوئی احتساب نہ ہو۔