Friday, April 19, 2024

توہین عدالت کیس ، آغا افتخار الدین کا صحت جرم سے انکار

توہین عدالت کیس ، آغا افتخار الدین کا صحت جرم سے انکار
July 23, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) توہین عدالت کیس ملزم آغا افتخارالدین  نے صحت جرم سے انکار کردیا ، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ معافی ناموں کے باوجود صحت جرم سے انکاری ہیں تو آپکی مرضی۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس میں کہا ریکارڈ کےمطابق آغا افتخار کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے آ اور جا رہے ہیں،عدالت نے ایف آئی اے سے پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔