Tuesday, April 16, 2024

توہین عدالت کیس : آئی جی سندھ کی آج پیشی‘ فرد جرم عائد ہونے کا امکان

توہین عدالت کیس : آئی جی سندھ کی آج پیشی‘ فرد جرم عائد ہونے کا امکان
December 1, 2015
کراچی (92نیوز) توہین عدالت کیس میں آئی جی سندھ سمیت 15 پولیس افسران پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی گھیراو اور صحافیوں پر تشدد کے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی جس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، ایڈیشنل آئی جی غلام قادرتھیبو، ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ، ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹرجمیل، ایس ایس یو کے میجر ریٹائرڈ سلیم، اے آئی جی فیصل بشیر میمن، ایس پی سٹی ذیشان صدیقی، ایس ایس پی سکیورٹی فدا جانوری اور ایس پی رئیس غنی پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔