Saturday, May 4, 2024

توہین عدالت کیس : آئی جی سندھ نے ایک بار پھر غیرمشروط معافی مانگ لی

توہین عدالت کیس : آئی جی سندھ نے ایک بار پھر غیرمشروط معافی مانگ لی
December 14, 2015
کراچی (92نیوز) آئی جی سندھ نے توہین عدالت کیس میں ایک بارپھرسندھ ہائیکورٹ سے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے توہین عدالت کیس میں ایک بار پھر سندھ ہائیکورٹ میں بیان حلفی جمع کرا دیا جس میں آئی جی سندھ نے استدعاکی ہے کہ فردجرم عائد کرنے سے پہلے ایک بار ان کاموقف سن لیاجائے اور معافی دی جائے۔