Sunday, September 8, 2024

توہین عدالت کارروائی: عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ 11ستمبر کوسماعت کریگا

توہین عدالت کارروائی: عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ 11ستمبر کوسماعت کریگا
September 9, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن کوتوہین عدالت کی کارروائی کا اختیارنہیں۔ عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی لارجر بنچ گیارہ ستمبرکوسماعت کریگا۔۔ عدالت نےالیکشن کمیشن کو نوٹس بھی جاری کردیا۔

عمران خان کی الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی کارروائی کےخلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں خصوصی لارجر بنچ تشکیل دیدیا۔ سماعت 11ستمبر کو کی جائیگی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے گیارہ ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان سے قانونی دلائل بھی طلب کئے گئے ہیں۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لارجر بنچ کی تشکیل کےلئے معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیجا تھا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی کارروائی کےخلاف درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ توہین عدالت کی کارروائی صرف سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کااختیار ہے۔ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کارروائی کا کوئی اختیا رنہیں۔