Tuesday, April 23, 2024

توہین عدالت کا الزام ، آغا افتخار الدین مرزا پر فرد جرم عائد

توہین عدالت کا الزام ، آغا افتخار الدین مرزا پر فرد جرم عائد
July 15, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) توہین عدالت کے ملزم  آغا افتخار الدین مرزا پر  فرد جرم عائد کر دی گئی ، ملزم کی غیرمشروط معافی کی دوسری درخواست بھی مسترد ہو گئی ۔ کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے بیان حلفی بھی جمع کرادیا۔ سپریم کورٹ میں آغاافتخار الدین کے خلاف  توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزم کی غیرمشروط معافی کی درخواست دوسری بار مسترد کردی،فرد جرم عائد کرکے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، ملزم  نے عدالت میں شرمندگی کااظہار کیا کہا  جوبیان دیا اس پر معافی مانگتا ہوں۔ یف جسٹس نے ریمارکس دیے  یہ معافی والا کیس نہیں ہے، آپ نےمنبر پر بیٹھ کر عدالت کےخلاف ایسی بات کی ،عدالت اور جج کے ساتھ مذاق نہیں کرسکتے ،ایسے بیانات سےسسٹم ناکام ہوجائے گا، یہ کوئی غلطی والی بات نہیں، ایسی ویڈیو اپ لوڈ کرکے سوشل میڈیا سے پیسہ کما رہےہیں،آپ کا فیس بک پیج پہلے بھی بلاک کیا گیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس میں  مزید کہا کہ  جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے معاملے پر اپنا بیان حلفی دیا ہے ، انہوں نے بڑی سنجیدہ باتوں کا ذکرکیا ہے ،پورے ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ،ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں کوئی نتیجہ نہیں دیا،لگتا ہے ایف آئی اے بھی معاملے کو سنجیدہ نہیں لے رہا۔